جون 26, 2026

ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، ماتمی جلوس جاری، سخت حفاظتی انتظامات

0
ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، ماتمی جلوس جاری، سخت حفاظتی انتظامات

ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، ماتمی جلوس جاری، سخت حفاظتی انتظامات

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، سکھر، حیدرآباد، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں ماتمی جلوس، مجالس اور تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جا رہے ہیں۔

جلوسوں کے راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، غیر ضروری آمدورفت محدود ہے اور حساس علاقوں میں مواصلاتی سہولتوں پر جزوی پابندی عائد کی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جلوسوں اور مجالس کی حفاظت پر تعینات ہیں۔

علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسینؓ کی قربانی، صبر، حق پر ثابت قدمی اور واقعۂ کربلا کے پیغام پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ جلوسوں کے اختتام پر شامِ غریباں کی مجالس منعقد کی جائیں گی، جن میں شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم، صدرِ مملکت، وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ حکام نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے