محسن نقوی کی تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
محسن نقوی کی تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور: محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں محسن نقوی نے تمیم اقبال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی قیادت سنبھالنا کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمیم اقبال نے بطور کرکٹر نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور انہیں کرکٹ کے انتظامی و فنی معاملات کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جو بورڈ کی بہتری میں مددگار ثابت ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ تمیم اقبال کی سربراہی میں بنگلہ دیش میں کرکٹ مزید ترقی کرے گی اور کھیل کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ دونوں ممالک کرکٹ کے فروغ اور باہمی تعاون کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
