جون 10, 2026

جی بی اے 6 ہنزہ: آزاد امیدوار نیک نام کریم کامیاب، فارم 47 جاری

0
جی بی اے 6 ہنزہ: آزاد امیدوار نیک نام کریم کامیاب، فارم 47 جاری

جی بی اے 6 ہنزہ: آزاد امیدوار نیک نام کریم کامیاب، فارم 47 جاری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)جی بی اے 6 ہنزہ میں ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کر دیا، جس کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم کامیاب قرار پائے ہیں۔

سرکاری نتائج کے مطابق نیک نام کریم نے 6,390 ووٹ حاصل کیے اور اپنے حریفوں کو شکست دے کر نشست اپنے نام کر لی۔ دوسری جانب کرنل (ر) امتیاز الحق، جو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے، 5,417 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

فارم 47 کے اجرا کے بعد حلقے کے حتمی انتخابی نتائج باضابطہ طور پر سامنے آ گئے ہیں۔ ہنزہ میں ایک آزاد امیدوار کی کامیابی کو گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نتائج کے اعلان کے بعد نیک نام کریم کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مختلف سیاسی جماعتیں مجموعی انتخابی نتائج اور ممکنہ حکومت سازی کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Jaxx Wallet Download

Jaxx Liberty Wallet

Jaxx Wallet

gem visa login

gem visa login australia

gem visa