جون 7, 2026

وفاقی بجٹ پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں آج اہم مشاورت متوقع، مالی معاملات پر اتفاق رائے کی کوششیں تیز

0
وفاقی بجٹ پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں آج اہم مشاورت متوقع، مالی معاملات پر اتفاق رائے کی کوششیں تیز

وفاقی بجٹ پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں آج اہم مشاورت متوقع، مالی معاملات پر اتفاق رائے کی کوششیں تیز

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری کے سلسلے میں حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان آج اہم مشاورتی اجلاس متوقع ہے، جس میں مالی وسائل، صوبائی فنڈز اور بجٹ تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد حکومتی ٹیم سے ملاقات کرے گا۔ اس سے قبل صدر زرداری پارٹی کی مذاکراتی ٹیم سے مشاورت کریں گے، جس میں بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبوں سے تقریباً 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کیا جا رہا ہے، جس پر دونوں فریقین کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے اندرونی اجلاس کے بعد حکومتی وفد سے ملاقات کا حتمی وقت طے کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری ایک اہم مالی ہدف کے گرد گھوم رہی ہے اور جب تک مطلوبہ وسائل دستیاب نہیں ہوتے، بجٹ کی تشکیل میں مشکلات برقرار رہیں گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر پہنچیں گے، جس سے بجٹ کی منظوری اور مالی معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے