نومبر 20, 2026

یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف عرب مشترکہ فورسز کا فوجی آپریشن، 7 عسکری اہداف اور 6 فیکٹریاں تباہ کرنے کا دعویٰ

0
یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف عرب مشترکہ فورسز کا فوجی آپریشن، 7 عسکری اہداف اور 6 فیکٹریاں تباہ کرنے کا دعویٰ

یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف عرب مشترکہ فورسز کا فوجی آپریشن، 7 عسکری اہداف اور 6 فیکٹریاں تباہ کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ریاض: یمن جنگ میں شامل عرب مشترکہ فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے اعلان کیا ہے کہ یمن اور سعودی عرب میں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف باقاعدہ فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض سے جاری کردہ اپنے بیان میں میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کی اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کے 7 عسکری اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نشانہ بنائے گئے ان اہداف میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے داغنے کے لیے پیڈز تیار کرنے والی 6 فیکٹریاں شامل ہیں، جنہیں حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کی اہم عسکری بیرکوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

میجر جنرل ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ فورسز نے یمن کی حدیدہ بحری بندرگاہ میں بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صنعا، تعز اور صعدہ میں حوثی ملیشیا کے عسکری اہداف اور بیلسٹک صلاحیتوں کے مکمل خاتمے تک یہ فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے