نومبر 19, 2026

پاکستان خلائی تاریخ رقم کرنے کو تیار: پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چین کے ’شین ژو 24‘ خلائی مہم کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا

0

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: پاکستان اپنی خلائی تاریخ میں ایک نئی اور سنہری منزل کی جانب گامزن ہے، جہاں ملک کا پہلا خلا باز رواں ماہ 25 نومبر کو چین کی خلائی مہم ’شین ژو 24‘ کے ذریعے خلا کے سفر پر روانہ ہوگا۔

پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق پاک چین خلائی تعاون کے اس تاریخی سنگِ میل کے لیے دو پاکستانی امیدواروں، محمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں اپنی سخت خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ان دونوں تربیت یافتہ امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا جو اس مہم میں بطور سائنسی آلات و تجربات کے ماہر فرائض انجام دے گا۔

یہ مہم عالمی سطح پر بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ منتخب ہونے والا پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی مرکز پر قدم رکھنے والا دنیا کا پہلا غیر ملکی خلا باز ہوگا۔

دونوں ممالک کے درمیان اس مضبوط دوستی اور اشتراکِ عمل کی علامت کے طور پر اس خلائی مہم کے باضابطہ نشان (علامتی تصویر) میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی نمایاں جگہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے