اکتوبر 25, 2026

سانگھڑ میں مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

0
سانگھڑ میں مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

سانگھڑ میں مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم، جھول روڈ پر رات گئے مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں کار مسافر کوچ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق ضلع مٹیاری کی تحصیل سعید آباد کے نواحی گاؤں بلال کھوسو سے بتایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے