اکتوبر 22, 2026

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف، جلد پیش رفت کا عندیہ

0
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف، جلد پیش رفت کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات نہ ہونے کا اعتراف، جلد پیش رفت کا عندیہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ فی الحال مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے حوالے سے جلد کوئی پیش رفت متوقع ہے۔

جنوبی کیرولائنا سے واشنگٹن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں نئی پیش رفت سے متعلق سوال پر کہا کہ کچھ بات چیت ضرور ہوئی ہے، تاہم دیکھنا ہوگا کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

صحافی کی جانب سے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے حوالے سے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں اس وقت مذاکرات نہیں ہو رہے، لیکن جلد کسی نہ کسی صورت میں کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ ایران سے متعلق پیش رفت امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے بعد سامنے آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکا نے جو اقدامات کیے ہیں، وہ غیر معمولی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے