سعودی اتحادی افواج کا مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنے والے 5 ڈرونز تباہ کرنے
سعودی اتحادی افواج کا مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی جانب آنے والے 5 ڈرونز تباہ کرنے
کا دعویٰ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کی جانب آنے والے پانچ ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
اتحادی افواج کے ترجمان کے مطابق دفاعی کارروائی کے دوران پانچوں ڈرونز کو اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ڈرونز کی پرواز کے مقام، ممکنہ اہداف اور انہیں بھیجنے والے فریق سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی بھی تاحال اطلاع سامنے نہیں آئی، جبکہ ڈرونز بھیجنے والے فریق کی شناخت بھی نہیں ہو سکی۔ سعودی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات جاری کیے جانے کے بعد صورتِ حال واضح ہونے کی توقع ہے۔
