اکتوبر 19, 2026

ایران جنگ میں غلطیوں اور فوجی حکمتِ عملی کی خامیوں کا اعتراف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

0
ایران جنگ میں غلطیوں اور فوجی حکمتِ عملی کی خامیوں کا اعتراف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

ایران جنگ میں غلطیوں اور فوجی حکمتِ عملی کی خامیوں کا اعتراف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ سے نمٹنے کے معاملے میں متعدد غلطیوں اور فوجی حکمتِ عملی کی بنیادی خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے تحفظ اور جانی نقصان سے بچنے کے لیے حکمتِ عملی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

امریکی نیوز چینل کے ایک خصوصی عوامی پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی میں خامیاں موجود تھیں اور بعض اوقات اہم معلومات ان تک نہیں پہنچ پاتیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر ناکامی کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے طریقہ کار میں بھی بعض ایسی غلطیاں سامنے آئیں جن میں بہتری کی ضرورت تھی، اور اس حوالے سے تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔

امریکی نائب صدر نے کم قیمت ڈرونز سے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے آغاز میں ظاہر کی گئی توقعات کے باوجود امریکا کو اب تک فیصلہ کن فتح کیوں حاصل نہیں ہوئی؟ اس سوال پر جے ڈی وینس نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

تاہم، انہوں نے تسلیم کیا کہ جنگ کا حتمی نتیجہ ایران کے اقدامات پر بھی منحصر ہے اور اس حوالے سے مخالف فریق کی رائے اور فیصلے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

جے ڈی وینس نے امریکی انتظامیہ کی حکمتِ عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایران سے ٹھوس اور حتمی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ بحال نہیں کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے