عمران عباس نے ڈراموں سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی، اسلام آباد میں 12 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا انکشاف
عمران عباس نے ڈراموں سے کنارہ کشی کی وجہ بتا دی، اسلام آباد میں 12 منزلہ عمارت تعمیر کرنے کا انکشاف
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے ٹیلی ویژن ڈراموں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستگی کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں مشی خان کے مارننگ شو میں ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس نے بتایا کہ وہ اب ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کر رہے اور اپنی توجہ دوسرے شعبوں پر مرکوز کر چکے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ پیشے کے اعتبار سے آرکیٹیکٹ بھی ہیں اور اب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ ہو گئے ہیں۔
عمران عباس نے انکشاف کیا کہ وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ممتاز سٹی میں 12 منزلہ عمارت ’ایری‘ تعمیر کر رہے ہیں، جس کی تکمیل میں تقریباً ڈھائی سال لگیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والدین انتقال کر چکے ہیں اور ان کی کوئی اولاد نہیں، اسی لیے وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
عمران عباس کے مطابق وہ زندگی میں دوسروں کے لیے ایسے کام کرنا چاہتے ہیں جو آخرت میں ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔
