ٹرمپ کا ایرانی قیادت کو مزید نشانہ نہ بنانے کا اعلان، کہا اب مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہیں رہا
ٹرمپ کا ایرانی قیادت کو مزید نشانہ نہ بنانے کا اعلان، کہا اب مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہیں رہا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مزید ایرانی رہنماؤں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، کیونکہ ان کے بقول ایرانی قیادت کی پہلی اور دوسری سطح کے رہنما مارے جا چکے ہیں جبکہ تیسری سطح کی قیادت کے بھی نصف افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایریزونا کے شہر بُل ہیڈ سٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی قیادت کو مسلسل نشانہ بناتے ہوئے شاید وہ حد سے آگے نکل گئے ہیں اور اب انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ ایران میں مزید کس سے بات کی جائے۔
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے خود سے وعدہ کیا ہے کہ اب مزید ایرانی عہدیداروں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، کیونکہ اب مذاکرات کے لیے متعلقہ قیادت کا تعین کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ ان کے مطابق ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر یورپ، اسرائیل اور امریکا کے مغربی ساحل کو نشانہ بنا سکتا تھا۔
نوٹ: ایرانی قیادت کی ہلاکتوں اور جوہری خطرے سے متعلق بیانات امریکی صدر کے دعووں کے طور پر بیان کیے گئے ہیں۔
