وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی قیادت سے مکمل یکجہتی کا اظہار
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی قیادت سے مکمل یکجہتی کا اظہار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے سعودی افواج اور اتحادی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مستعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی افواج نے متعدد بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کیے۔
شہباز شریف نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس معاہدے کے تحت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
وزیرِ اعظم نے حوثی ملیشیا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر سعودی عرب پر حملے بند کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔
