اکتوبر 8, 2026

’کافی ود کرن‘ سیزن 9 میں کرکٹرز مہمان نہیں ہوں گے، ویرات کوہلی کی شرکت کی افواہیں دم توڑ گئیں

0
’کافی ود کرن‘ سیزن 9 میں کرکٹرز مہمان نہیں ہوں گے، ویرات کوہلی کی شرکت کی افواہیں دم توڑ گئیں

’کافی ود کرن‘ سیزن 9 میں کرکٹرز مہمان نہیں ہوں گے، ویرات کوہلی کی شرکت کی افواہیں دم توڑ گئیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ممبئی: بھارتی فلم ساز اور میزبان کرن جوہر نے واضح کر دیا ہے کہ مقبول ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 9 میں کسی کرکٹر کو بطور مہمان مدعو نہیں کیا جائے گا۔

مداحوں کی جانب سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کو شو میں ایک ساتھ دیکھنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، تاہم کرن جوہر نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے۔

7 اکتوبر کو کرن جوہر نے انسٹاگرام پر شو کے آخری ٹیزر کی تشہیری ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ فون پر گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی کی شو میں شرکت سے متعلق افواہوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دیے۔

کرن جوہر نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 8 سیزنز میں کرکٹرز کو بطور مہمان مدعو نہیں کیا، اس لیے نویں سیزن میں بھی ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹرز کو مدعو نہیں کیا گیا اور وہ شو میں شرکت بھی نہیں کر رہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں کرن جوہر نے لکھا کہ وہ آخری ’کافی‘ کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں، لیکن ایسا کرنے میں مزہ نہیں آئے گا۔

’کافی ود کرن‘ سیزن 9 کا آغاز 14 اکتوبر سے ہوگا۔ سیزن کی واپسی کے اعلان کے بعد سے مداح ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو شو میں بطور مہمان دیکھنے کے خواہش مند تھے۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما اس شو میں 3 مرتبہ بطور مہمان شرکت کر چکی ہیں، جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی آج تک ’کافی ود کرن‘ میں نظر نہیں آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے