اکتوبر 6, 2026

ٹرمپ کے متنازع ایران بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کی اجازت دینے کی تردید

0
ٹرمپ کے متنازع ایران بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کی اجازت دینے کی تردید

ٹرمپ کے متنازع ایران بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کی اجازت دینے کی تردید

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کا مقصد امریکی شہروں پر حملوں کی اجازت دینے کی بات کرنا نہیں تھا۔

نیبراسکا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں تیل کی بلند قیمتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا اور امریکا کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کو جوہری طاقت بننے سے نہ روکا گیا تو وہ لاس اینجلس یا سان ڈیاگو جیسے امریکی شہروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرسکتا ہے۔

ٹرمپ کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم سمیت متعدد رہنماؤں نے اس پر تنقید کی، جبکہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک اقلیتی رہنما حکیم جیفریز نے بھی امریکی شہروں کو جوہری تباہی کا نشانہ بنائے جانے کے امکان کو سنجیدہ معاملہ قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے