وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرنے کا اعلان، قافلہ پشاور کے بجائے خیبر روانہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرنے کا اعلان، قافلہ پشاور کے بجائے خیبر روانہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔
لانگ مارچ کے تیسرے روز کوہاٹ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ کا قافلہ اب پشاور کے بجائے ضلع خیبر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔
سہیل آفریدی کے مختصر خطاب کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء کوہاٹ سے ضلع خیبر کے لیے روانہ ہوگئے۔