پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار، بجلی کے فیڈرز ٹرپ
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار، بجلی کے فیڈرز ٹرپ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فیصل آباد: فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی، شیخوپورہ روڈ، ڈائیو روڈ اور سرگودھا روڈ پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
چنیوٹ: شہر اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ صبح سے ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے بھی ڈیرے ڈال لیے۔
کوٹ ادو: موسم نے اچانک کروٹ بدل لی، تیز اور سرد ہواؤں کے ساتھ گرد آلود آندھی چلنے سے فضا میں گرد چھا گئی۔ تیز ہواؤں کے باعث سورج بھی گرد کے پیچھے چھپ گیا۔
لیہ: شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کروڑ لعل عیسن، فتح پور سمیت مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔
بھکر: شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بارش کے باعث شہر کے مختلف بجلی کے فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے۔
