مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے
مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کر گئے۔ سعودی میڈیا اور حرمین شریفین سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’’حرمین‘‘ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں حرمین نے شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ جن افراد نے انہیں قریب سے جانا، وہ انہیں عبادت سے گہری وابستگی رکھنے والی شخصیت کے طور پر بیان کرتے ہیں۔
شیخ ابراہیم المدنی کی وفات پر حرمین شریفین سے عقیدت رکھنے والے افراد کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا جا رہا ہے۔
