ٹرمپ کی تین بڑے ذرائع ابلاغ پر وائٹ ہاؤس کوریج کی پابندی، ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ
ٹرمپ کی تین بڑے ذرائع ابلاغ پر وائٹ ہاؤس کوریج کی پابندی، ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین بڑے ذرائع ابلاغ پر وائٹ ہاؤس کی کوریج تک رسائی محدود کردی۔ صدر ٹرمپ نے ان اداروں پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا۔
متعلقہ اداروں نے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی اور تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی عوام کو بھی کچھ بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، جبکہ جنگ ختم ہوتے ہی پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
