معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے بیٹے کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے بیٹے کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بیٹے کو سونے کے زیورات سمیت متعدد قیمتی تحائف دیے۔
سالگرہ کی تقریب کا موضوع نیلا رکھا گیا تھا، جس کے مطابق رجب بٹ، کیوان اور ایمان نے بھی نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔
تقریب کے دوران رجب بٹ کافی دیر تک بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے اور خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ انہوں نے کیوان کو سونے کے زیورات کے علاوہ ایک خوبصورت گاڑی سمیت کئی قیمتی تحائف بھی دیے۔
