نصرت فتح علی خان جیسا گانا میرے بس کی بات نہیں، میں اتنا بڑا گلوکار نہیں: دلجیت دوسانجھ
نصرت فتح علی خان جیسا گانا میرے بس کی بات نہیں، میں اتنا بڑا گلوکار نہیں: دلجیت دوسانجھ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو اتنا بڑا گلوکار نہیں سمجھتے کہ نصرت فتح علی خان کی موسیقی کے ساتھ حقیقی انصاف کر سکیں۔
دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ وہ نصرت فتح علی خان کو بہت پسند کرتے ہیں، تاہم ان کی دھن گانا انتہائی مشکل ہے اور ان کی اپنی صلاحیتیں محدود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی سانسوں کی مالا پر ان کی پیشکش عظیم قوال کے لیے محبت اور عقیدت کا اظہار تھی۔ انہوں نے اپنی پیشکش میں کسی ممکنہ غلطی پر معذرت بھی کی۔
واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں پیشکش کرنے والے پہلے پنجابی فنکار ہیں۔ انہوں نے ویمبلی میں ہزاروں مداحوں کے سامنے نصرت فتح علی خان کی قوالی سانسوں کی مالا بھی پیش کی تھی۔
دلجیت دوسانجھ نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 21 نومبر 2026ء کو پیشکش کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہو اور وہاں پنجابی فنکار نہ ہو، ایسا نہیں ہو سکتا۔
