ستمبر 16, 2026

قطر کا باب المندب کی ممکنہ بندش کے سنگین نتائج سے خبردار، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

0
قطر کا باب المندب کی ممکنہ بندش کے سنگین نتائج سے خبردار، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

قطر کا باب المندب کی ممکنہ بندش کے سنگین نتائج سے خبردار، تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)قطر نے آبنائے باب المندب کی بندش کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے سفارت کاری اور مکالمے پر زور دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے عہدے دار ابراہیم الہاشمی نے کہا کہ دنیا پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، قطر نہیں چاہتا کہ باب المندب کی بندش سے عالمی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ مزید بحران سے بچنے کے لیے قطر سفارتی کوششوں اور مکالمے کو ترجیح دے رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مربن خام تیل 118 ڈالر فی بیرل، برینٹ 108 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 104 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے