ستمبر 15, 2026

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

0
راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا؛ واسا ہائی الرٹ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

بارش کے باعث مختلف علاقوں میں نمایاں مقدار میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیدپور میں 15، گولڑہ میں 36، بوکرہ میں 42، پیرودھائی میں 34، نیو کٹاریاں میں 36 اور شمس آباد میں 35 ملی میٹر بارش ہوئی۔

واسا ہائی الرٹ
بارشوں کے پیش نظر راولپنڈی میں واسا کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ واسا حکام کے مطابق نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں عملہ تعینات ہے، جبکہ نکاسیٔ آب کے لیے ہیوی مشینری بھی الرٹ رکھی گئی ہے۔

حکام کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 8 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر 5 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے