ستمبر 12, 2026

ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دشمن کے سامنے نہیں جھکیں گے: مسعود پزشکیان

0
ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دشمن کے سامنے نہیں جھکیں گے: مسعود پزشکیان

ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے، دشمن کے سامنے نہیں جھکیں گے: مسعود پزشکیان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نئی دہلی: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی دشمن کے سامنے کبھی جھکیں گے۔

نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل دونوں کے دباؤ کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔ ایران کو دھمکانے اور دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم ایران دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ اگر ایران کو مزید دھکیلا گیا تو وہ بھی جواب دے گا۔

ایرانی صدر نے امریکا اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ہی حملے میں اسکول کے 168 بچوں کو شہید کیا گیا، اس کے باوجود ایران کو دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ سائنسدانوں، اسکولوں اور اسپتالوں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ اگر ہمت ہے تو صرف فوج اور فوجی اہلکاروں سے لڑیں۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے، لوگوں کے روزگار اور ذرائع آمدن کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایرانی عوام ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر جمعے کو بھارت پہنچے ہیں جہاں وہ برکس ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ان کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان تنازع جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے