اگست 20, 2026

ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر گفتگو

0
ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر گفتگو

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، حالیہ سفارتی پیش رفت اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سیاسی و سفارتی راستے تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف سفارتی اقدامات سے متعلق اپنے مؤقف اور آرا کا تبادلہ کیا۔

گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال کے مختلف پہلوؤں، موجودہ حالات کے ممکنہ اثرات اور ان سے نمٹنے کے لیے باہمی مشاورت کی اہمیت پر بھی بات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دوطرفہ رابطوں اور تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے