اگست 20, 2026

اولی رابنسن اور جوش ٹنگ کا شاندار کارنامہ، پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 5،5 وکٹیں

0
اولی رابنسن اور جوش ٹنگ کا شاندار کارنامہ، پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 5،5 وکٹیں

اولی رابنسن اور جوش ٹنگ کا شاندار کارنامہ، پاکستان کے خلاف ایک اننگز میں 5،5 وکٹیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)انگلینڈ کے فاسٹ بولرز اولی رابنسن اور جوش ٹنگ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دونوں بولرز نے ایک ہی اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کیں، جو انگلینڈ کی جانب سے تقریباً دو دہائیوں بعد پہلی بار ہوا ہے۔

رابنسن اور ٹنگ سے قبل انگلینڈ کے اسٹیو ہارمیسن اور مونٹی پنیسر نے 2006 میں پاکستان کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں ایک ہی اننگز کے دوران پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دونوں فاسٹ بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد انگلینڈ نے میچ میں ابتدائی برتری حاصل کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے