اگست 20, 2026

ادرک کی چائے بدہضمی اور اپھارے میں مفید، مگر وزن کم کرنے کا علاج نہیں

0
ادرک کی چائے بدہضمی اور اپھارے میں مفید، مگر وزن کم کرنے کا علاج نہیں

ادرک کی چائے بدہضمی اور اپھارے میں مفید، مگر وزن کم کرنے کا علاج نہیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ادرک کی چائے بدہضمی، پیٹ کے اپھارے، متلی اور کھانے کے بعد ہونے والی بھاری پن کی کیفیت میں بعض افراد کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے، تاہم اسے وزن کم کرنے کا باقاعدہ علاج یا چربی گھلانے والا مشروب سمجھنا درست نہیں۔

تحقیق کے مطابق ادرک نظامِ ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ ایک تحقیق میں ادرک کے استعمال سے معدے سے خوراک کے اخراج کی رفتار میں بہتری دیکھی گئی، تاہم ماہرین کے مطابق اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

2011 میں 126 افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں ادرک کی چائے کے استعمال سے اپھارے، متلی اور معدے کے اوپری حصے میں درد جیسی علامات میں بہتری دیکھی گئی۔

وزن میں کمی کے حوالے سے 2025 میں شائع ہونے والے ایک جائزے کے مطابق ادرک کے سپلیمنٹس کے استعمال سے کمر کے حجم اور جسم میں چربی کی شرح میں کمی دیکھی گئی، تاہم مجموعی جسمانی وزن یا باڈی ماس انڈیکس میں نمایاں کمی کے شواہد نہیں ملے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بات کے مضبوط شواہد موجود نہیں کہ ادرک کی چائے صبح پینا رات کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے۔ کھانے کے ساتھ یا بعد میں ادرک کی چائے پینا بدہضمی یا پیٹ کے اپھارے کی شکایت رکھنے والے افراد کے لیے مناسب ہوسکتا ہے۔

رات کے وقت ادرک کی چائے پینے والے افراد اسے صرف ابلتے پانی میں ادرک ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں۔ ماہرین نے ذائقے کے لیے چائے میں ضرورت سے زیادہ چینی یا شہد شامل کرنے سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے