اگست 20, 2026

خوشبو خان کے ارباز خان سے تعلق اور شادی سے متعلق اہم انکشافات، طلاق پر بھی بات کردی

0
خوشبو خان کے ارباز خان سے تعلق اور شادی سے متعلق اہم انکشافات، طلاق پر بھی بات کردی

خوشبو خان کے ارباز خان سے تعلق اور شادی سے متعلق اہم انکشافات، طلاق پر بھی بات کردی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور اسٹیج پرفارمر خوشبو خان نے اداکار ارباز خان کے ساتھ محبت، شادی اور علیحدگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں خوشبو خان نے بتایا کہ ارباز خان نے سب سے پہلے ان سے محبت کا اظہار کیا اور مری کے ایک ہوٹل میں انہیں شادی کی پیشکش کی۔ ان کے مطابق انہوں نے ارباز خان پر زور دیا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کو شادی کے لیے راضی کریں۔

خوشبو خان کا کہنا تھا کہ ارباز خان کے اہلِ خانہ ان کی محبت سے واقف تھے، جبکہ ان کی بہنیں اور بھابھیاں بھی ان سے ملاقات کرتی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ارباز عید منانے اپنے گھر گئے تھے، تاہم واپس نہیں آئے اور بعد میں کہا کہ اب ان کا دل خالی ہے اور ان کے دل میں کوئی نہیں رہتا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ آج بھی ارباز خان کی عزت کرتی ہیں اور زندگی بھر ان کا احترام کرتی رہیں گی۔ طلاق کے حوالے سے خوشبو خان کا کہنا تھا کہ ارباز خان نے انہیں طلاق دی یا نہیں، اس بارے میں خود ارباز خان سے پوچھا جائے۔

خوشبو خان نے اپنے اور ارباز خان کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض لوگوں اور ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈز نے ان دونوں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارباز خان خوبصورت شخص تھے، اس لیے ممکن ہے کہ ان کی متعدد محبتیں رہی ہوں۔

واضح رہے کہ خوشبو خان اور ارباز خان نے 2000 میں شادی کی تھی اور دونوں کے دو بیٹے ہیں۔ گزشتہ تقریباً پانچ برس سے دونوں کے الگ رہنے کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں، جبکہ دونوں مختلف انٹرویوز میں اپنی طلاق کی تصدیق بھی کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے