اگست 17, 2026

سرجری کے بغیر دماغی نیورونز کو متحرک کرنے میں اہم پیش رفت

0
سرجری کے بغیر دماغی نیورونز کو متحرک کرنے میں اہم پیش رفت

سرجری کے بغیر دماغی نیورونز کو متحرک کرنے میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: امریکی ماہرین نے سرجری کے بغیر دماغ کے گہرے حصوں میں موجود نیورونز کی سرگرمی کو متاثر کرنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا ہے، جسے دماغی اور نفسیاتی امراض کے علاج میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق ایرانی نژاد امریکی نیورو سرجن علی رضائی کی قیادت میں ماہرین نے الٹراساؤنڈ کے ذریعے دماغ کے گہرے حصوں کو بغیر سرجری کے متحرک کرنے کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس طریقہ کار میں کھوپڑی میں سوراخ کرنے یا دماغ میں کوئی آلہ نصب کرنے کے بجائے مخصوص الٹراساؤنڈ لہروں کو استعمال کیا جاتا ہے، جن کے ذریعے دماغ کے مطلوبہ حصے میں نیورونز کی سرگرمی کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین اب تک 47 افراد میں نشے کی لت سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے علاج کے لیے اس طریقہ کار کا استعمال کرچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی تکنیک کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، تاہم اس کی افادیت اور طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے مزید تحقیق جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے