اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(سعدعمرسے)اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت کو سراہا۔
نائب وزیراعظم نے پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 18 جون کے اسلام آباد مفاہمت نامے پر من و عن عمل درآمد ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
اسحاق ڈار نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس دوران اپنے قومی مفادات کا بھی بھرپور تحفظ کرے گا۔
ترجمان کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر نیٹلی اے بیکر نے اسحاق ڈار کو پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر مبارک باد بھی پیش کی۔
