آزاد کشمیر: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ
آزاد کشمیر: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ایل اے 15 باغ 2 اور ایل اے 16 باغ 3 کے مجموعی طور پر 23 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ریٹرننگ افسران کی رپورٹس کی روشنی میں ایل اے 15 باغ 2 کے 9 جبکہ ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دونوں حلقوں کے مذکورہ 23 پولنگ اسٹیشنز پر 15 اگست 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔
ایل اے 15 باغ 2 کے 213 میں سے 204 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں، جبکہ ایل اے 16 باغ 3 کے 186 میں سے 172 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔
ایل اے 15 باغ 2 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 114، 135، 143، 144، 145، 146، 147، 148 اور 186 پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
اسی طرح ایل اے 16 باغ 3 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 28، 29، 40، 49، 50، 51، 77، 91، 109، 110، 111، 112، 143 اور 149 پر ووٹنگ دوبارہ کرائی جائے گی۔
