اگست 13, 2026

مکہ دفاعی معاہدہ مزید ممالک کے لیے کھلا ہے، پاکستان کا توسیع کا عندیہ

0
مکہ دفاعی معاہدہ مزید ممالک کے لیے کھلا ہے، پاکستان کا توسیع کا عندیہ

مکہ دفاعی معاہدہ مزید ممالک کے لیے کھلا ہے، پاکستان کا توسیع کا عندیہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان نے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو مزید وسعت دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ معاہدہ امن و سلامتی کے حوالے سے صرف تین ممالک تک محدود نہیں، بلکہ اس کے تحت خطے اور خطے سے باہر اجتماعی سلامتی یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ دیگر ممالک کے لیے بھی کھلا ہے، تاہم اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ مستقبل میں کون سے ممالک اس میں شامل ہوں گے۔

پاکستان نے سعودی قیادت میں قائم بحری اتحاد کے معاہدے کو بھی آپریشنل بنانے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب حالیہ عرصے میں بحیرۂ احمر میں بحری سلامتی کے لیے کثیر ملکی تعاون کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے