اگست 12, 2026

راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، گھروں اور دکانوں میں پانی داخل

0
راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، گھروں اور دکانوں میں پانی داخل

راولپنڈی میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، گھروں اور دکانوں میں پانی داخل

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)راولپنڈی میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جبکہ نکاسیٔ آب کے لیے واسا کی ٹیموں کی بروقت عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

صادق آباد اور ڈھوک الہٰی بخش میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جبکہ مری روڈ، راول روڈ اور ڈھوک کھبہ میں بھی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔

پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور نکاسیٔ آب کے فوری انتظامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح میں کمی آگئی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل کے مقام پر 16 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے