گڈز ٹرانسپورٹرز کے حکومت سے آج اہم مذاکرات، ہڑتال ختم ہونے کی امید
گڈز ٹرانسپورٹرز کے حکومت سے آج اہم مذاکرات، ہڑتال ختم ہونے کی امید
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آج اہم دور ہوگا، ٹرانسپورٹرز کے وفد کی وزیر مواصلات اور وزیر پٹرولیم سے ملاقات متوقع ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پہلے تین راؤنڈ ناکام ہوچکے ہیں، تاہم آج ہونے والے مذاکرات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کی پالیسی پر نظرثانی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹرویز پر ٹول ٹیکس اور بھاری جرمانوں میں کمی کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں وفاقی وزرا اور گڈز ٹرانسپورٹرز مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ہڑتال کے خاتمے سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آج چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے، جس کے باعث مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہے۔
