اگست 11, 2026

امریکی پابندیاں پالیسی نہیں، جنون اور عادت بن چکی ہیں: اسماعیل بقائی

0
امریکی پابندیاں پالیسی نہیں، جنون اور عادت بن چکی ہیں: اسماعیل بقائی

امریکی پابندیاں پالیسی نہیں، جنون اور عادت بن چکی ہیں: اسماعیل بقائی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کی شدت میں اضافہ اب امریکا کی پالیسی نہیں بلکہ عادت بن چکی ہے۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خزانہ نے اقتصادی پابندیوں کے ذریعے ایران کا ’’دم گھونٹنے‘‘ پر فخر کا اظہار کیا، جو امریکا کے پابندیوں کے جنون کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب واشنگٹن سفارتکاری کے ذریعے معاملات آگے بڑھانے میں ناکام ہوتا ہے تو پابندیوں کا سہارا لیتا ہے، جبکہ مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے پر پابندیوں کی شدت میں مزید اضافہ کردیا جاتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کا استعمال اب محض امریکی پالیسی نہیں رہا بلکہ ایک عادت بن چکا ہے، جس نے امریکی سیاستدانوں کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو متاثر کردیا ہے۔

بقائی نے واضح کیا کہ ایران فرسودہ اور بار بار آزمائے جانے والے ایسے حربوں کے ذریعے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ ان کے بقول امریکی سیاستدان اس بحران سے نسبتاً کم رسوائی کے ساتھ نکلنے کے باقی ماندہ امکانات بھی ختم کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے