اگست 10, 2026

ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکے ہیں، تنازع ختم کرنے کے لیے ’خراب معاہدہ‘ بھی قبول ہے: امریکی سینیٹر

0
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکے ہیں، تنازع ختم کرنے کے لیے ’خراب معاہدہ‘ بھی قبول ہے: امریکی سینیٹر

ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکے ہیں، تنازع ختم کرنے کے لیے ’خراب معاہدہ‘ بھی قبول ہے: امریکی سینیٹر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ہار چکے ہیں اور جنگ جاری رہنے سے امریکا کمزور جبکہ ایران مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس مرفی نے این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک خراب معاہدے کی بھی حمایت کریں گے۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تعطل کے باعث آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، اس لیے جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔

کرس مرفی نے کہا کہ جنگ کا ہر گزرتا دن امریکا کو کمزور اور ایران کو مضبوط کر رہا ہے، جبکہ امریکا میں عوام کو اس کے اثرات بھگتنا پڑ رہے ہیں کیونکہ قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگ جاری رکھنے کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے کی مخالفت کریں گے، تاہم تنازع ختم ہونے کے بعد امریکی اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو دوبارہ بھرنے کی حمایت کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کو کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے تہران کے مطالبات تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی، جن میں بحری ناکہ بندی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے