اگست 9, 2026

لیونل میسی کے والد اور دیرینہ ایجنٹ جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

0
لیونل میسی کے والد اور دیرینہ ایجنٹ جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لیونل میسی کے والد اور دیرینہ ایجنٹ جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد اور دیرینہ ایجنٹ جارج میسی 68 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

معتبر ذرائع کے مطابق جارج میسی نے ارجنٹینا کے شہر روزاریو میں جمعہ کی رات ایک طبی مرکز میں آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے علالت کے باعث زیرِ علاج تھے۔

جارج میسی نہ صرف لیونل میسی کے والد تھے بلکہ انہوں نے اپنے بیٹے کے کیریئر میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ میسی کے 14 برس کی عمر سے ان کے ایجنٹ اور قریبی مشیر رہے اور ان کے فٹبال کیریئر کے ابتدائی و اہم مراحل میں مسلسل ساتھ دیا۔

جارج میسی کے انتقال پر فٹبال کی دنیا کی متعدد شخصیات اور اداروں نے میسی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، جبکہ ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے