پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 5335 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 5335 پوائنٹس کا اضافہ
ااسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار کارکردگی سامنے آگئی، جہاں کاروباری ہفتے کے دوران حصص بازار میں مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 5335 پوائنٹس کے اضافے سے 181,430 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 4,963 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 182,007 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 177,043 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں ایک ہفتے کے دوران 3.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 169 ارب روپے رہی۔
دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ ہفتے بھر میں 482 ارب روپے بڑھ کر 20,237 ارب روپے ہوگئی۔
