اگست 8, 2026

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبویﷺ میں حاضری

0
وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبویﷺ میں حاضری

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، مسجد نبویﷺ میں حاضری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)مدینہ منورہ: وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبویﷺ میں حاضری دی۔

وزیراعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دی، جہاں انہیں زیارتِ خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے