خوشدل شاہ کا پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر ردعمل، افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا
خوشدل شاہ کا پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر ردعمل، افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا
خوشدل شاہ کا پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر ردعمل، افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے اور امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کے پاکستان کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرکے امریکا کی نمائندگی کرنے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم آل راؤنڈر نے ان افواہوں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔
خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ان کے پاکستان کرکٹ چھوڑنے سے متعلق جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ پاکستان ان کا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی ہمیشہ ان کی اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ براہِ کرم بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے ان کی وابستگی میں نہ کبھی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی۔