ٹرمپ کا دعویٰ: ایران سے مذاکرات جاری، جنگ جلد ختم ہو جائے گی
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران سے مذاکرات جاری، جنگ جلد ختم ہو جائے گی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ان کے خیال میں جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک عارضی معاہدے کے قریب ہیں۔
صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کے باعث امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ اختلافات اور کشیدگی سے متعلق رپورٹس کی بھی تردید کی۔
دوسری جانب عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی کوششیں تعطل کا شکار ہیں، جبکہ ایرانی حکام نے ملک بھر، خصوصاً تہران میں داخلی سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔
