اگست 8, 2026

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

0
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10 مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کے دوران مزید 2 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب گزشتہ روز بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں بھی سکیورٹی فورسز نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست 2026 کو ہونے والی یہ کارروائیاں آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت کی گئیں، جن کا مقصد دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ واشک میں انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے