وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔
عمرہ کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو کعبہ شریف کی زیارتِ خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی، جہاں انہوں نے عبادت کی اور روحانی لمحات گزارے۔
عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور دیگر وفد کے ارکان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، عوام کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی برادرانہ تعلقات کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں پاکستانی قیادت نے مذہبی فریضے کی ادائیگی کے ساتھ ملک، امتِ مسلمہ اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
