اگست 8, 2026

امیشا پٹیل کا شادی سے انکار، کہا: اکیلی زندگی میں بے حد خوش ہوں

0
امیشا پٹیل کا شادی سے انکار، کہا: اکیلی زندگی میں بے حد خوش ہوں

امیشا پٹیل کا شادی سے انکار، کہا: اکیلی زندگی میں بے حد خوش ہوں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق برسوں سے جاری قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں اور اکیلی زندگی میں خود کو بے حد خوش محسوس کرتی ہیں۔

51 سالہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر "آسک اے ایم آئی” سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا، "کبھی نہیں کروں گی، اکیلی رہ کر بے حد خوش ہوں۔”

انہوں نے بتایا کہ ان کے تقریباً 100 قریبی رشتہ دار اور دوست ہیں جو ان سے بے حد محبت کرتے ہیں، اس لیے وہ نہیں چاہتیں کہ ایک شخص ان کی موجودہ خوشحال زندگی کو بدل دے۔

امیشا پٹیل نے اپنی ماضی کی محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ ایک سنجیدہ رشتے میں تھیں، تاہم ان کے ساتھی نے فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر اعتراض کیا، جس کے باعث انہیں محبت اور کیریئر میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنے کیریئر اور محبت دونوں کے لیے قربانیاں دیں، لیکن انہی تجربات نے انہیں زندگی کے اہم سبق سکھائے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر مستقبل میں کوئی ایسا شخص ملا جو انہیں ہر حال میں قبول کرے، ان پر اعتماد کرے اور ان کی شخصیت کا احترام کرے تو وہ شادی کے بارے میں ضرور سوچ سکتی ہیں۔

امیشا پٹیل نے مزید انکشاف کیا کہ آج بھی انہیں بااثر خاندانوں سے رشتوں کی پیشکش ہوتی رہتی ہے، جبکہ ان سے آدھی عمر کے افراد بھی ڈیٹ کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر سے زیادہ ذہنی پختگی اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ انہوں نے زیادہ عمر کے ایسے افراد بھی دیکھے ہیں جن کی سوچ اور سمجھ محدود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے