وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
