اگست 6, 2026

جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

0
جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بٹلر نے دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں 6 چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے مارکو جینسن کی گیند پر چھکا لگا کر پولارڈ کے 14 ہزار 803 رنز کا ریکارڈ عبور کیا۔

جوز بٹلر اب 492 اننگز میں 14 ہزار 833 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، جبکہ کیرون پولارڈ 663 اننگز میں 14 ہزار 803 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سابق اوپنر کرس گیل 455 اننگز میں 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

میچ کے بعد جوز بٹلر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی بننا ان کے لیے باعثِ فخر ہے، جبکہ کیرون پولارڈ کو آئندہ کیریبین پریمیئر لیگ میں دوبارہ سرفہرست آنے کا موقع حاصل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے