اگست 6, 2026

تحقیق میں انکشاف، فروکٹوز بعض اقسام کے کینسر کے پھیلاؤ میں کردار ادا کر سکتی ہے

0
تحقیق میں انکشاف، فروکٹوز بعض اقسام کے کینسر کے پھیلاؤ میں کردار ادا کر سکتی ہے

تحقیق میں انکشاف، فروکٹوز بعض اقسام کے کینسر کے پھیلاؤ میں کردار ادا کر سکتی ہے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں استعمال ہونے والی فروکٹوز (قدرتی شکر) بعض اقسام کے کینسر کے خلیات کو جسم میں پھیلنے میں مدد دے سکتی ہے۔

سائنسی جریدے نیچر ایجنگ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کیموتھراپی کے بعد بچ جانے والے کینسر کے خلیات غیر فعال نہیں رہتے بلکہ وہ فروکٹوز خارج کرتے ہیں، جو دوسرے کینسر خلیات کو متحرک کر کے انہیں جسم کے دیگر حصوں تک منتقل ہونے میں مدد دے سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹھے مشروبات اور زیادہ فروکٹوز والے شربتوں کا زیادہ استعمال بھی کینسر کے پھیلاؤ کے خطرے میں اضافے سے منسلک ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تحقیق کے مطابق فروکٹوز کینسر کے خلیات میں ایسی تبدیلیاں پیدا کر سکتی ہے جن کے باعث ان کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ تحقیق بیضہ دانی کے کینسر پر کی گئی، تاہم ماہرین کے مطابق ایسا عمل لبلبہ، بڑی آنت اور جگر کے کینسر میں بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے