اگست 6, 2026

بابر اعظم نے عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا، 10واں پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ اپنے نام

0
بابر اعظم نے عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا، 10واں پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ اپنے نام

بابر اعظم نے عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا، 10واں پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ اپنے نام

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بابر اعظم نے چار اننگز میں 193 رنز اسکور کیے، 96.50 کی اوسط کے ساتھ وہ سیریز کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے۔ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کی۔

سیریز کے اختتام پر بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ یہ بابر اعظم کے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا جبکہ مجموعی طور پر 10واں پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ ہے۔

اس اعزاز کے ساتھ بابر اعظم نے عمران خان اور وسیم اکرم کے ساتھ مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ برابر کر لیا، جبکہ وقار یونس 9 ایوارڈز کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے