جولائی 31, 2026

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا

0
آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے 12 وینیوز کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

50 اوورز پر مشتمل میگا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 جبکہ نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں واقع ایک اسٹیڈیم کو میزبان وینیو کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ 2027 کے ساتھ 24 سال بعد ایک بار پھر کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ افریقی سرزمین پر منعقد ہوگا۔ اس سے قبل 2003 کا ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ ایونٹ کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل نیا فارمیٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت ٹیمیں ابتدائی مرحلے، سپر سکس مرحلے اور پھر ناک آؤٹ مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے