جولائی 30, 2026

صرف پیدل چل کر ایک ہفتے میں ایک کلو وزن کم کرنا ممکن؟ ماہرین نے حقیقت بتا دی

0
صرف پیدل چل کر ایک ہفتے میں ایک کلو وزن کم کرنا ممکن؟ ماہرین نے حقیقت بتا دی

صرف پیدل چل کر ایک ہفتے میں ایک کلو وزن کم کرنا ممکن؟ ماہرین نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)طبی ماہرین کے مطابق صرف پیدل چل کر ایک ہفتے میں ایک کلو وزن کم کرنے کے لیے تقریباً 7,700 کیلوریز جلانا ضروری ہوتا ہے، جس کے لیے روزانہ اوسطاً 22 ہزار سے 27 ہزار 500 قدم چلنا پڑ سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایک اوسط شخص 1,000 قدم چلنے سے تقریباً 40 سے 50 کیلوریز جلاتا ہے، تاہم زیادہ وزن رکھنے والے افراد اور تیز رفتاری سے چلنے والے افراد نسبتاً زیادہ کیلوریز خرچ کرتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ اتنی بڑی تعداد میں قدم چلنے سے جوڑوں پر دباؤ، پٹھوں میں درد اور شدید تھکن ہو سکتی ہے، جس کے باعث ورزش کا تسلسل برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ مؤثر اور محفوظ طریقہ یہ ہے کہ روزانہ خوراک میں تقریباً 500 کیلوریز کی کمی کی جائے اور 12 ہزار سے 15 ہزار قدم چلنے کو معمول بنایا جائے۔ اس حکمتِ عملی سے تقریباً 10 سے 15 دن میں ایک کلو وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے تیز رفتاری سے واک، چڑھائی والے راستوں پر چلنے، قدموں کی تعداد میں بتدریج اضافہ، ہفتے میں ایک یا دو دن آرام، روزانہ 7 سے 9 گھنٹے نیند، واک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے اور مناسب مقدار میں پانی پینے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ ان کے مطابق پیدل چلنے کے ساتھ متوازن غذا، کیلوریز میں کمی اور روزمرہ جسمانی سرگرمی میں اضافہ وزن کم کرنے کے نتائج کو زیادہ مؤثر اور دیرپا بناتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے